تازہ ترین
outline

نیب Archives - آؤٹ لائن

نیب کی تحویل میں موجود مریم نواز کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز جو نیب کی تحویل میں ہیں انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے مریم نواز کو گزشتہ روز تب گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کر رہی تھیں… مزید پڑھیں

اپوزیشن دیوار سے لگ گئی‘ حکومت کی ستے خیراں-نصرت جاوید

’’ڈیل یا ڈھیل‘‘ کی سرگوشیاں کئی ہفتے چلیں۔ دریں اثناء نواز شریف صاحب کو خرابی صحت کی بنیاد پر چھ ہفتوں کی رہائی نصیب ہوئی۔ ان کی ضمانت ہو جانے کے بعد تاثر یہ فروغ پانے لگا کہ شہباز شریف کی Pragmaticتصور ہوئی حکمت عملی Deliverکرنا شروع ہو گئی ہے۔ اس حکمت عملی کی ستائش… مزید پڑھیں

معلّق-ہارون الرشید

کاش کوئی اسے بتا سکے کہ بہادری فقط برہمی اور چیخ و پکار رہ جاتی ہے، راستہ اگر معلوم نہ ہو۔ آدمی اگر یکسو نہ ہو تو آخر میں فقط بیچارگی۔ جو بھی فیصلہ اسے کرنا ہو، کر ڈالے، ہوا میں یوں معلق نہ رہے۔ امن کیسے قائم ہو، استحکام کیسے۔ قانون کمزور ہے اور… مزید پڑھیں

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے سے روک دیا ،نیب کی چھاپہ مار ٹیم ناکام واپس

لاہور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری سے روک دیا ہے جس کے بعد نیب کی چھاپہ مار ٹیم کو ناکام واپس لوٹنا پڑا ہے قبل ازیں نیب کی چھاپہ مار ٹیم دوسری بار حمزہ شہباز کو گرفتار کر نے کے لیئے ماڈل ٹائون… مزید پڑھیں

نیب کا اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ ،حمزہ شہباز کو گرفتار کیئے بغیر واپسی

قومی احتساب بیورو کے لاہور ریجن کی ٹیم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی ماڈل ٹائون میں رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم کسی کو گرفتار کیئے بغیر نیب کی ٹیم واپس لوٹ گئی دستیاب معلومات ے مطابق نیب کی 8 سے 10 رکنی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر… مزید پڑھیں

چاچا صفدر ہمدانی اور اس کے شاگرد-اعزاز سید

وہ 1998میں برطانیہ میں جلاوطنی کے دوران گمنامی کی موت مرا لیکن ٹھیک20 سال بعد20 مارچ2019 کو اسکی شبیہ اسلام آباد میں نیب کی عمارت کے سامنے موجود تھی۔۔ 60 کی دہائی میں گارڈن کالج کا طالبعلم تھا۔ وہیں سے اسکا نام صفدر ہمدانی سے چاچا صفدر ہمدانی پڑا جو مرتے دم تک اسکی شناخت… مزید پڑھیں

آوارہ خیالی-حسن نثار

آج آوارہ خیالی کا تجربہ کرتے ہیں یعنی بے ربط انداز میں اس طرح لکھنا جیسے ریلیکسڈ طریقہ سے سوچنا جس کے دوران خیالات مختلف ہی نہیں متضاد سمتوں میں بہکتے اور بھٹکتے پھرتے ہیں، مثلاً لڑکپن کی کسی لڑائی کے بارے میں سوچتے سوچتے غیر ارادی طور پر کسی جدائی کی یاد، کیرئیر کی… مزید پڑھیں

بریگیڈئیر (ر) اسد منیر کا قاتل کون؟ِاعزازسید

چودہ اور پندرہ مارچ کی درمیانی شب اسلام آباد کے ایک گھر میں بریگیڈئیرریٹائرڈ اسد منیر اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود تھے۔ وہ سخت پریشان تھے۔ انہوں نے اپنی پستول نکالی اور اسے کنپٹی پر رکھ کر فائر کرنے کی کوشش کی۔ اہلیہ جاگ رہی تھیں انہوں نے پستول پکڑ لیا اور اسد منیر کو… مزید پڑھیں

نیب کی کہانی!-محمد بلال غوری

“Behind every great fortune,there is a crime” مشہور زمانہ ناول ’’گاڈ فادر‘‘ میں مصنف ماریو پوزو نے یہ جملہ فرانسیسی لکھاری Honre De Balzacسے مستعار لیا اور موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس جملے کو پاناما فیصلے کا حصہ بناکر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ محولا بالا قول کے عین مطابق ہمارے ہاں… مزید پڑھیں

نیب نے سندھ اسمبلی کے اسسپیکر آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا

قومی احتساب بیورو نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے جس پر قومی سیاست میں ایک بار پھر بھونچال آنے کا امکان ہے نیب کی پریس ریلیز کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب ہیڈ کوارٹرز اور… مزید پڑھیں