تازہ ترین
outline

”کتے کے بچے۔۔۔“فردوس عاشق اعوان نے ایم این اے کو لائیو شو میں تھپڑ ماردیا

پاکستان کے ٹاک شوز میں توتکار اور بحث و تمحیص یا گالم گلوچ تو معمول کا حصہ ہے ہی مگر گزشتہ روز ایک ٹاک شو کے دوران تکرار اس قدر بڑھی کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے کا نہ صرف گریبان پکڑ لیا بلکہ انہیں تھپڑ بھی رسیدکردیا

”ایکسپریس “ نیوز کے ٹاک شو ”کل تک“ میں پیپلز پارٹی کے رُکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل اور وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان دونوں مدعو تھے،دونوں کے درمیان توتکار بڑھتی چلی گئی تو وقفہ لے لیا گیا،میزبان جاوید چوہدری اُٹھ کر کھڑے ہوگئے اور ان دونوں کو خاموش کروانے کی کوشش کی مگر دونوں اُٹھ کر کھڑے ہو گئے

فردوس عاشق اعوان نے پہلے تو ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کا گریبان پکڑا،اس کے ساتھ ہی انہیں غلیظ گالی دیتے ہوئے”کتے کا بچہ ”کہا اور پھر اچانک تھپڑ ماردیا۔اس دوران عبدالقادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش تو کی مگر دست درازی سے احتراض کیا۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق ایم این اے عبدالقادر مندوخیل وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی اس دست درازی کے خلاف آج تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائیں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی دو صحافیوں کو مختلف تقریبات میں تھپڑ رسید کر چکے ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی