تازہ ترین
outline

پاکستان کو بجلی کے شدید بحران کا سامنا،شارٹ فال 5ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان میں بجلی کا بحران شدید تر ہونے کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،دیہات میں تو 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے مگر بڑے شہروں میں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا کم ازکم دورانیہ 8گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔گرمی کی شدت بڑھنے اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے نہ صرف وہاں سے بجلی کی پیداوار رُک گئی ہے بلکہ مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔حکام کے مطابق تربیلا سے بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے باعث سسٹم میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان پانچ ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے

شارٹ فال میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لاہور،کراچی،اسلام آباد اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ معمول کا حصہ بن گئی ہے۔پشاور کے نواحی علاقوں میں تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔لاہور شہر کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ رات ایک بجے سے صبح چار بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔