تازہ ترین
outline

کالم Archives - آؤٹ لائن

کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں -بلال غوری کا ناقابل اشاعت کالم

قیام پاکستان کے چند برس بعدکراچی سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ مسلمان نے خبر لگادی کہ وزیراعظم محمد علی بوگرہ نے اپنی پرسنل سیکریٹری سے دوسری شادی رچالی ہے۔چونکہ ”مسلمان“اخبار کا اپنا پرنٹنگ پریس نہ تھا اور کاپی تیار ہونے کے بعد اشاعت کے لیئے جنگ پریس پہ جاتی تھی،جنگ کے ایڈیٹر میر خلیل… مزید پڑھیں

مودی سے نمٹنے کیلئے نئی حکمتِ عملی کی ضرورت ہے-نصرت جاوید

مشرف اور واجپائی کے مابین بہت دھوم دھڑکے کے بعد ہوئی ’’آگرہ سمٹ‘‘ بالآخر ناکام ہوگئی تو اسے ناکام بنانے والے ’’سازشیوں‘‘ میں سشما سوراج کا نام سرفہرست تھا۔ وہ ان دنوں بھارت کی وزیر اطلاعات تھی۔ انتہا پسند ایل- کے ایڈوانی کی وفادار گردانی جاتی تھی۔ میں نے اس سے انٹرویو کا ارادہ باندھ… مزید پڑھیں

قلم کو ہتھکڑی-عرفان صدیقی

یہ نوجوان جانے کب سے اڈیالہ جیل کے سب سے خوفناک منطقے، ہائی سیکورٹی بلاک (HSB)یہ نوجوان جانے کب سے اڈیالہ جیل کے سب سے خوفناک منطقے، ہائی سیکورٹی بلاک (HSB) کی اس کھولی میں بند تھے۔ میرے جرم کی نوعیت جان کر وہ بہت محظوظ ہوئے۔ شاید میری صلاحیتِ جرم کی کم مائیگی پر… مزید پڑھیں

آتش چنار سے آتش فشاں تک-ڈاکٹر صفدر محمود

آتش چنار اب آتش فشاں بن چکا ہے اور یہ ایسا آتش فشاں ہے جو کبھی سرد ہو گا نہ خاموش۔ بندوق کی گولی اور توپ کے گولے سے آزادی کی لہر کو دبایا جا سکتا ہے نہ لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو مسخر کیا جا سکتا ہے۔ کرفیو، قتل و غارت، جیلیں اور… مزید پڑھیں

محکمہ زراعت کی ضررساں حشرات کیخلاف مہم -بلال غوری کا ناقابل اشاعت کالم

انسان کی حرص وہوس کبھی ختم نہیں ہوتی۔مرغیاں اور بکریاں پالنے والے ان کا وزن بڑھانے کے لیئے ہارمونز کی افزائش تیز کرنے والے ایسے انجکشن استعمال کرتے ہیں جن سے گوشت تو بڑھ جاتا ہے مگر ان ادویات کے مہلک اثرات گوشت کھانے والے انسانوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جو لوگ دودھ… مزید پڑھیں

ہمارا بابا اوپر …-سہیل وڑائچ

کیا دوست کیا دشمن، سب کی نظریں ادھر ہی لگی تھیں، ان کا بابا عجیب ہے، پتا نہیں کب کیا کہہ دے اور کب کیا کر دے۔ ہمارا بابا بھی بڑا خوددار اور ضدی ہے، یہ بھی کَبّا اور وہ بھی کَبّا۔ خوف تھا کہ کہیں انائوں کا جھگڑا نہ ہو جائے، ڈر تھا کہ… مزید پڑھیں

بولتی تصویریں-ڈاکٹر صفدر محمود

آج کا کالم ان تین تصویروں کی نذر ہے جو مجھے امریکہ سے ایک ذہین قاری نے بھجوائی ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ ہمارا ماضی حال سے یادوں کے ذریعے جڑا ہوتا ہے اس لئے کچھ تصویریں تاریخی واقعات کی یاد دلاتی ہیں۔ تصویروں کا ذکر کرنے سے پہلے یہ عرض کرنا مناسب ہوگا کہ… مزید پڑھیں

اُلوتو خواہ مخواہ بدنام ہیں-بلال غوری کا ناقابل اشاعت کالم

ماہرین حیوانیات کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں الوؤں کی 250اقسام ہیں اور اب تک ان کی عادات و صفات پر بہت تحقیق کی گئی ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں پائے جا رہے انواع و اقسام کے الوؤں اور ان کے پٹھوں پر ریسرچ کا فقدان دکھائی دیتا ہے حالانکہ ہماری دھرتی اُلواِزم… مزید پڑھیں

الجھانے والے-ڈاکٹر صفدر محمود

کبھی کبھی مجھے خیال آتا ہے کہ قیامِ پاکستان کے 72سال بعد علمی موشگافیوں کے ذریعے پاکستان کی تاریخ بارے تشکیک پیدا کرنا ’’درفنطنیاں‘‘ چھوڑنا اور اپنی خواہشات کو تحقیق کا نام دے کر پیش کرنے کا محرک یا مقصد کیا ہے؟ اگر مقصد پاکستان کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے تو یاد رکھیں کہ… مزید پڑھیں

جبر کی سائنس اور مزمل گھڑی ساز کی ماں-وجاہت مسعود

قائداعظم کا پاکستان دو لخت ہو گیا تو بھٹو صاحب کا انقلاب نمودار ہوا۔ کچھ ایسا ہی انقلاب تھا، جیسی ان دنوں تبدیلی آئی ہے۔ طفلانِ گلی کوچہ کا ہنگامہ بھی مانوس ہے اور پسِ پردہ کھیل بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ ایک فرق البتہ تب موجود تھا۔ بھٹو صاحب تاریخ کے سنجیدہ طالب علم… مزید پڑھیں