outline

دنیا Archives - Page 2 of 62 - آؤٹ لائن

بالاکوٹ حملہ،لاشیں گننا ہماراکام نہیں،کتنی ہلاکتیں ہوئیں ،حکومت بتائے گی،بھارت کے نئے ایئر چیف کا بیان

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ بھی بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعوئوں کا تسلی بخش جواب نہیں دے سے اور انہیں یہ کہہ کر جان چھڑانا پڑی کہ لاشیں گننا ہمارا کام نہیں ،ہم نے ہدف کو نشانہ بنایا ،کتنے لوگ مرے یہ حکومت بتائے گی بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ بی ایس دھنوا نے پہلی… مزید پڑھیں

پاکستان میں گرفتار پائلٹ نے طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پاکستانی ایف 16مارگرایا،بھارتی فضائیہ کا دعویٰ

بھارت کی طرف سے ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا ہے کہ بدھ کی صبح جب پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی مگ21طیارہ مارگرانے کے بعد ایک پائلٹ کو گرفتار کیا تو اس سے پہلے بھارتی فضائیہ نے بھی پاکستان کا ایف 16تباہ کیا تھا بھارتی ایئر فورس کی طرف سے کیئے گئے دعوے میں… مزید پڑھیں

گرفتار بھارتی پائلٹ کون ہے؟اس نے ابتدائی بیان میں کیا کہا ؟

پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے جن بھارتی طیاروں کو مارگرانے کے بعد دو پائلٹس کو گرفتار کیا تھا ان میں سے ایک پائلٹ کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دوسرا زخمی حالت میں سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے گرفتار بھارتی پائلٹ کی جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق اس… مزید پڑھیں

سدھو کو پلوامہ حملے پر متوازن بات کرنا مہنگا پڑگیا،کپل شو سے چھٹی

سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو جن کی نئی پہچان ایک کامیڈین کی ہے انہیں پلوامہ حملے کے بعد متوازن موقف اختیار کرنا مہنگا پڑ گیا ہے اور سخت ردعمل کے بعد انہیں کپل شرما شو سے فارغ کر دیا گیا ہے پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خودکش حملے کے بعد جب… مزید پڑھیں

پانچ میں سے چار عیسائی پادری ہم جنس پرست ہیں،ایک کتاب جس نے کلیسا کے درودیوار ہلا کر رکھ دیئے

عیسائیت کے مذہبی پیشوائوں پر جنسی بے راہ روی کے الزامات کوئی نئی بات نہیں ،کبھی چرچ میں پادریوں کے راہبوں سے جنسی تعلقات کے الزامات سامنے آئے تو کبھی اغلام بازی کو شور اٹھا مگر اب ایک ایسی کتاب مارکیٹ میں آرہی ہے جس کے مطابق عیسائیوں کے مقدس مذہبی مقام ویٹی کن کے… مزید پڑھیں

کسی نے مذاکرات پر آمادہ نہیں کیا،طالبان ترجمان نے پاکستان کو جھنڈی کرادی

افغان طالبان کے امریکہ سے مذاکرات سے متعلق پاکستان کا ریاستی موقف یہ رہا ہے کہ پاکستان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے مگر اب طالبان ترجمان نے ایک انٹرویو کے دوران اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے… مزید پڑھیں

افغانستان: 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے مذاکرات کامیاب،18 ماہ میں امریکی فوج کا انخلا

پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں گزشتہ 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے امریکہ اور طالبان کے قطر میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ،امن معائدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کےتحت امریکی فوج 18 ماہ میں افغانستان سے چلی جائے گی مذاکراتی عمل میں شریک امریکہ… مزید پڑھیں

پاکستان سے رہا ہونے والے مُلا عبدالغنی برادر طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ مقرر

افغان طالبان کے اہم کمانڈر مُلا عبدالغنی برادر جنہیں پاکستان نے سیاسی اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیئے گزشتہ برس رہا کیا تھا ،انہیں افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے یعنی مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانا اب ان کی ذمہ داری ہوگی مُلا عبدالغنی برادر… مزید پڑھیں

واٹس ایپ کا نیا سکیورٹی فیچر،ایک میسج پانچ سے زائد افراد کو فارورڈ نہیں ہوسکے گا

واٹس ایپ پر فارورڈ میسج صارفین کے لیئے شدید زحمت اور پریشانی کا باعث تھے کیونکہ بعض من چلے ایک ہی میسج سینکڑوں لوگوں کو بھیج دیا کرتے تھے مگر اب واٹس ایپ انتظامیہ نے اس پریشانی کو بھانپتے ہوئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا ہے واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے تحت کوئی… مزید پڑھیں

کترینہ،پریانکا یا کرینہ سے دوستی نہ کریں ،بھارتی آرمی چیف کی فوجیوں کو انوکھی نصیحت

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت ان دنوں اپنے اوٹ پٹانگ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر فٹبال بنے ہوئے ہیں اور لوگ انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں بھارتی آرمی چیف نے اپنے سپاہیوں کا مخاطب کرتے ہوئے اخلاقیات پر مبنی ایک بھاشن دیا تھا جس میں سب سے زیادہ تاکید ہم جنس… مزید پڑھیں