outline
heart-attack

شوگر، امراض دل اور السر سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں اس چیز کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں

مشہور ہے کہ کلونجی میں موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے، اس بات کو مفروضہ بھی سمجھا جائے تو بھی کلونجی کے لاتعداد اور حیران کن طبی و غذائی فوائد ہیں۔

کلونجی کے حوالے سے ماہرین طب اس بات پر متفق ہیں کہ یہ صرف کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کا مصالحہ نہیں بلکہ اس کے حیران کن طبی فوائد بھی ہیں۔

کلونجی کو برصغیر میں کئی سالوں سے گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال کرکے کئی غذائی و طبی مسائل حل کیے جاتے ہیں۔

خواتین اپنی خوبصورتی بڑھانے کے ٹوٹکوں میں بھی اس کا بکثرت استعمال کرتی ہیں۔

صحت سے متعلق ایک جریدے ’ہیلتھ لائن‘ میں شائع مضمون کے مطابق کلونجی کے درج ذیل طبی فوائد ہیں۔

کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار
انسانی جسم میں کولیسٹرول چکنائی اور دیگر مضر صحت اجزاء سے بنتا ہے اور خون کی نالیوں میں جم کر دل کی جان لیوا بیماریوں کا باعث بنتا ہے، جو بعد ازاں ہارٹ اٹیک یا حرکت قلب کی بند ہونے سے موت کے منہ میں لے جاتی ہیں۔ لیکن کلونجی کے دانوں میں برے کولیسٹرول کو کم کرنے والی جزیات بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے، اس لیے یہ ہر طرح کے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

موذی امراض کو ختم کرے
کلونجی اینٹی آکسی ڈینٹ سے بھرپور غذا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ کلونجی انسانی جسم کو دائمی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

کلونجی کا کھانوں، پھلوں اور مشروب میں یومیہ استعمال انسانی جسم میں کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور دل کے امراض کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

بیکٹیریاز کو ختم کرے
کھانا کھانے سے لیکر جسم کے اندر اس کے ہضم ہونے تک انسانی جسم میں بیکٹریاز کا عمل دخل بہت بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے انسان بہمار پڑ جاتا ہے۔ انسان کے بیمار ہونے کا ایک بہت بڑا سبب بیکٹیریاز ہیں، جو اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ صحت مند انسان کو بھی دیکھتے ہی دیکھتے بیمار کردیتے ہیں۔

کلونجی نہ صرف بیکٹیریاز کو ختم کرتی ہے، بلکہ یہ جلد پر ہونے والے انفیکشنز کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ہے۔

سوزش کو ختم کرنے میں مددگار
کلونجی میں پائی جانے والی خصوصی جزیات نہ صرف سوزش اور تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، بلکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امراض جگر روکنے میں مددگار
انسانی جسم اور زندگی کے لیے جگر انتہائی اہم ہوتا ہے اور خوش قسمتی سے کلونجی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ جگر کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

کلونجی کھانوں، مشروب اور دیگر غذاؤں میں شامل کیمیکل سے اٹھنے والی جگر کی بیماریوں کو روکتی ہے۔

بلڈ شوگر بہتر بنانے میں مددگار
مختلف تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کلونجی نظام ہاضمہ کو درست کرکے انسان میں بھوک بڑھانے سمیت انسانی جسم میں داخل ہونے والی غذاؤں کو صاف کرکے بلڈ شوگر کو بھی بہتر بنانے کا کام کرتی ہے۔

پیٹ کے السر کو ختم کرنے میں مددگار
کلونجی جہاں سوزش اور تیزابیت کو ختم کرتی ہے، وہیں اس میں شامل خصوصی اجزاء پیٹ کے السر کو بھی کم یا ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*