تازہ ترین
outline

پے درپے ناکامیوں کے بعد اکلوتی کامیابی،پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل ناکامیوں کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں وائٹ واش کے خطرے کو ٹال دیا ہے

سینچورین میں کھیلے گئے ٹی ٹوینٹی سیریز کے تییسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی –

پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابر اعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 169 رنز کا تعاقب شروع کیا تو شروع سے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وکٹیں گرنے لگیں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 141 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور یوں پاکستان جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہو گیا

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں میزبان ٹیم پاکستان کو تینوں فارمیٹ میں شکست دے چکی ہے -ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ 0-3 سے فاتح رہا – ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں اس نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرلی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*