تازہ ترین
outline

معدے کی تیزابیت ختم کرنے والی دواؤں کا مسلسل استعمال کینسر کا سبب

سائنس دانوں نے معدے کے کینسر کی وجوہات میں سے ایک بنیادی وجہ کو دریافت کر لیا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن (UCL) اور ہانگ گانگ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیقی ٹیم نے معدے کے کینسر کی وجوہات کا تعین کرنے کےلیے 63 ہزار 397 افراد پر مطالعہ کیا۔

یہ تمام افراد معدے کی تیزابیت کے مرض میں مبتلا تھے اور ایچ پائلورک انفیکشن کے علاج کے لیے PPI اور دو مختلف اینٹی بایوٹک لے رہے تھے۔

ساڑھے سات سال تک جاری رہنے والے مطالعے سے پتہ چلا کہ تیزابیت کے علاج کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوا Proton Pump Inhibitor کو تین سال مسلسل کھانے والے مریضوں میں معدے کا کینسر ہونے کی شرح دو گنا تھی اور 153 مریض ایچ پائلوری کی تھراپی کے خاتمے کے باوجود PPI استعمال کرنے والے افراد معدے کے کینسر میں مبتلا ہو گئے۔

Image result for medicines used for stomach ulcer can cause cancer
تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے ثابت ہوا کہ معدے کی تیزابیت میں مبتلا مریضوں کو ایچ پائلوری کورس مکمل ہونے کے بعد پروٹین پمپ انہیبیٹر PPI کے استعمال کو بھی روک دینا چاہیے اور غیر ضروری طور پر ادویات کو مسلسل استعمال نہیں کرنا چاہیے اسی طرح تیزابیت کو ختم کرنے والی ادویات کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

یہاں یہ بات بھی مد نظر رکھنے ضروری ہے کہ معدے کی تیزابیت اور سینے کے جلن کے مرض میں استعمال ہونے والی یہ دوا جسے طبی اصطلاح میں Proton Pump Inhibitor کہا جاتا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک میں بھی بغیر ڈاکٹری نسخے کے میڈیکل اسٹورز پر فروخت کی جاتی ہیں۔

ان ممالک میں ان ادویات کو ’کاؤنٹر سیل‘ کی حیثیت حاصل ہوچکی ہے جو کہ عالمی ادارہ برائے صحت کے مروجہ اصولوں اور ضوابط کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*