تازہ ترین
outline
hizb

فوج پر تنقید کے الزام میں گرفتار ہونے والا عدنان قریشی کون؟تعلق کس پارٹی سے ہے؟

لاہور(وقائع نگار)فوج اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پر تنقید کے الزام میں لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سے گرفتار ہونے والا شخص عدنان افضل قریشی کون ہے اور اس کی سیاسی و نظریاتی وابستگی کیا ہے؟
شروع میں بتایا گیا کہ اس کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ۔“آئوٹ لائن“ کے تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ ماضی میں اس کا تعلق پی ٹی آئی سے ضرور رہا ہے اور وہ لاہور کے حلقہ این اے 125 میں سنہ 2008 سے 2016 تک پی ٹی آئی کے چیف کوارڈینیٹر رہ چکا ہے تاہم جب جسٹس وجیہ الدین تحریک انصاف سے الگ ہوئے اور انہوں نے “عام لوگ اتحاد “ کے نام سے اپنی پارٹی بنائی تو عدنان افضل قریشی اس کا حصہ بن گیا-
عدنان افضل قریشی کے پیج اور ٹائم لائن پر اس حوالے سے متعدد پوسٹیں موجود ہیں-
تاہم عدنان افضل کے خیالات اور افکار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا نظریاتی تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے جیسا کہ اس نے اپنے پیج کے تعارفی سیکشن میں بھی یہ بتایا ہوا ہے کہ وہ عالمی سطح پر خلافت اسلامیہ کے قیام پر یقین رکھنے والا انسان ہے-
اس کے پیج پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات دیکھے جا سکتے ہیں-کبھی وہ فوج کے خلاف اپنی فرسٹریشن نکالتا ہے ،کبھی تحریک انصاف پر تنقید کرتا ہے تو کبھی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو گالیاں دینے لگتا ہے -تاہم اسکے پیج کی ریچ بہت کم ہے اور یہ نسبتا غیر اہم پیج ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*