تازہ ترین
outline

امریکی ویزے کے لئے درخواست گذاروں سے کونسی نئی معلومات لی جائیں گی؟ جانئے

امریکا بہت سے لوگوں کے لیے ڈریم لینڈ ہے تاہم ڈونلد ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد جہاں بہت سے مسلم ممالک پر امریکا میں داخلہ بند کر دیا وہی امریکی حکومت نے ویزا شرائط مزید کڑی کرنے کے لئے کمر کس لی ہے۔

اب امریکی ویزا کے لیے اپلائی کرنیوالوں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبر بھی مانگے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی پالیسی سے 15 ملین افراد متاثر ہوں گے اور اس بارے میں جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔

امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے لئے عوامی رائے حاصل کی جائے گی۔

اس سے قبل صرف ان افراد سے یہ تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، جن کی کڑی جانچ پڑتال کے لئے نشاندہی کی گئی ہو، ان افرد کی تعداد 65 ہزار افراد سالانہ تھی۔

برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک کے شہری جن کو ویزا کے بغیر امریکا سفر کرنے کی رعایت حاصل ہے اس پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*