تازہ ترین
outline

خاتون کے پتے سے 2350 پتھریاں برآمد، ڈاکٹرز حیران

بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 50 سالہ خاتون کے پتے کا آپریشن کر کے 2350 پتھریاں نکال دیں۔

خاتون کو تین سال سے پیٹ میں شدید درد کا سامنا تھا جس پر ڈاکٹروں نے انہیں پتے میں پتھری تشخیص کر کے آپریشن تجویز کیا تھا۔ تاہم خاتون نے علاج کے دیسی طریقوں کو فوقیت دی۔

تین سال بعد خاتون کو پیٹ میں شدید درد کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں الٹر ساؤنڈ میں ایک بار پھر پتھریوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

Image result for Indian doctors operate 2350 stones from woman pitta

ممبئی کے بھکتی واڈانتا اسپتال میں ماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھے گھنٹے پر محیط آپریشن کر کے خاتون کے پتے سے 2 ہزار 3 سو 50 پتھریاں نکالیں جو کہ 10 سے 12 ملی میٹر حجم کی تھیں۔

مریضہ تیزی سے روبہ صحت ہیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ سرجن بیمل شاہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل سائنس میں پتے سے اتنی بڑی تعداد میں پتھریوں کا نکلنا انوکھا اور منفرد واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*