تازہ ترین
outline

شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے ہاں بیٹے کی پیدائش-“مرزاملک“ کی خالہ کون ؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور شعیب ملک نے مرزا ملک کی آمد کی خبر سوشل میڈیا پر خود شیئر کی ہے

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں پُرجوش انداز میں بیٹے کی ولادت کی نوید سنائی اور بتایا کہ ان کی اہلیہ (ثانیہ مرزا) کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں۔

شعیب ملک نے سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

آخر میں آل راؤنڈر نے ہیش ٹیگ میں ’بے بی مرزا ملک‘ بھی نمایاں طور پر لکھا

بس اس خبر کے اعلان کرنے کی دیر تھی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مداحوں، کرکٹ اسٹارز، شوبز ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کی جانب سے بیٹے کی ولادت پر مبارک بادی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے دونوں کو بیٹے کی مبارک باد پیش کی اور دعا بھی دی-اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شعیب ملک کو مبارک باد دی۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر نے بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مبارک باد پیش کی۔ ثانیہ مرزا کے بیٹے کی ولادت پر اُن کی قریبی دوست اور بھارتی فلم ڈائریکٹر فرح خان نے ناصرف خوشی کا اظہار کیا ہےبلکہ سوشل میڈیا پر انہیں نہایت دلچسپ انداز میں مبارک باد دی ہے۔

فرح خان نےاپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں ،جن میں سے ایک تصویرپر دو کارٹون بنے ہیں ایک پر ’بےبی مرزا ملک یہاں ہے‘ اور دوسرے پر ’میں خالہ ہوں‘ لکھا ہے۔

دوسری تصویر انہوں نے اپنی اور ثانیہ مزرا کی شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ان کی سب سے عزیز ترین اور بہترین دوست ماں بن گئیں ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے ننھے شہزادے سے جلد ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*