تازہ ترین
outline

دل کے مریضوں کے لیے یہ جوس نعمت غیر مترقبہ

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ ذیابیطس کے شکار نہیں تو چقندر کا رس نہ صرف بلڈ پریشر قابو میں رکھتا ہے بلکہ یہ دل کے پٹھوں کو فوری طور پر طاقت فراہم کرتا ہے۔

کارڈیک فیلیئر نامی جرنل میں شائع ایک تحقیقی رپورٹ میں امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہارٹ فیل ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والے مریضوں میں بھی چقندر کا رس بہت مفید ثابت ہوا ہے۔

Related image

دل کے دورے کے بعد دل کمزور ہوجاتا ہے اور پورے جسم میں خون پمپ نہیں کرپاتا جس سے طرح طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں، اس صورتحال میں چقندر کا جوس ایک نعمت کے طور پر دل کو تندرست رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہارٹ فیل کے عمل میں دل کی قوت اور کارکردگی ڈرامائی طور پر شدید متاثر ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس صورت میں دل ری ایکٹو آکسیجن بناتا ہے اور نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار کم ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں دل کے سکڑنے اور پھیلنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اس سے مریض کے ہاتھ اور پیروں میں سوجن، غنودگی اور دیگر عوارض جنم لیتے ہیں۔

چقندر میں موجود نائٹرک آکسائیڈ دل کے افعال کو منظم رکھتا ہے اور دل کے پٹھوں اور عضلات کو قوت دیتا ہے۔ اس سے قبل ماہرین نے سائیکلسٹ اور دوڑنے والے کھلاڑیوں پر چقندر کے رس کے تجربات کے بعد کہا تھا کہ اس سے دل مضبوط ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت بتدریج بہتر ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*