تازہ ترین
outline

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گالم گلوچ،احسان مانی کاخبرلیک ہونے پراظہار برہمی

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں ہلکی پھلکی موسیقی تو پہلے بھی چلتی رہتی ہے مگر اب کپتان اور کوچ نے ڈریسنگ روم میں نہ صرف باضابطہ اونچے سُروں میں باضابطہ محفل موسیقی برپا کی بلکہ ساز و آواز کے اس مقابلے سے پوری دنیا لطف اندوز ہوئی یہی وجہ ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے

باوثوق ذرائع کے مطابق احسان مانی سے ٹیم منیجر طلعت علی کی سنچورین میں ملاقات ہوئی جس میں طلعت علی نے انہیں ٹیم کی کارکردگی پر بریف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طلعت علی نے ڈریسنگ روم کی میٹنگ کی خبروں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

ٹیم منیجر طلعت علی نے بریفنگ میں بتایا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر معمول کے مطابق میٹنگ کرنے کے عادی ہیں لیکن گزشتہ روز کوچ ٹیم کی کارکردگی پر بہت پریشان تھے اور انہوں نے پریشانی کےعالم میں کھلاڑیوں پرتنقید کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے منیجر طلعت علی کو کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنے کی تلقین کی اور ڈریسنگ روم کی خبریں منظرعام پر آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرجذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا تھا۔

مکی آرتھر اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کر دیں اور ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر پھینک دیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*