outline

عوام کی چیخیں نکلوانے کے لیئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والے وفاقی ادارے “آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی “ نے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے حکومت کو پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دیدی ہے

اوگرا کی جانب سے ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے اور اس باراوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے

پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 17 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*