تازہ ترین
outline

ٹرمپ نے دورہ عراق کے دوران نیوی سیلز کا بھانڈا پھوڑ دیا سوشل میڈیا پر تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کرسمس کے موقع پر امریکی فوجیوں سے ملنے کے لیئے اچانک عراق پہنچ گئے جہاں انہوں نے فوجیوں کیساتھ سیلفیاں بنوائیں مگر اس دوران انہوں نے انتہائی حساس معلومات لیک کرتے ہوئے نیوی سیلزکا بھانڈا بھی پھوڑ دیا یہی وجہ ہے کہ ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے

عراق کی فضائی حدود سے باہر نکلنے کے کچھ دیر پہلے ہی صدر ٹرمپ نے اپنے دورے کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی۔ لیکن جلد ہی اس جانب توجہ دلائی گئی کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم سے شاید کچھ بھول ہوئی ہے۔

جریدے نیوزویک کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ویڈیو میں یو ایس نیوی سیلز کی ٹیم کے کچھ ارکان بھی شامل تھے۔ جریدے کے مطابق اس ٹیم کے ارکان عام طور پر اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہیں۔

امریکی نیوی کے سابق انٹیلی جنس ماہر میلکم نینس نے نیوزویک کو بیایا کہ ان کو اتنی واضح تصاویر میں دکھانے کا فیصلہ بہت معمولی ہو سکتا ہے کیونکہ اگر ان میں سے کوئی بھی پکڑا کیا تو ’اس سے انکار نہیں کیا جا سکے گا وہ کون ہے اور کیا کرتا ہے۔‘

صدر ٹرمپ نے امریکی نیوی لیفٹیننٹ کمانڈر کیو لی کے ساتھ بھی سیلفی لی جنھوں نے انھیں بتایا تھا کہ وہ سیل ٹیم فائیو کا حصہ ہیں، اس بارے میں صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں نے بھی بتایا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ انھوں نے ایسے حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے جیسے ان کے پیش رو صدور کرتے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*