تازہ ترین
outline

نیتن یا ہو کادورہ کامیاب ،سلطنت عمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ کرنے کے بعد خلیجی ریاست سلطنت عمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جمعہ کے روز سلطان قابوس سے عمان میں ملاقات کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ نے کہا کہ عمان اسرائیل اور فلسطین کو اکٹھا کرنے کی پیشکش کررہا ہے لیکن یہ کسی ثالث کے کردار کے طورپر نہیں ہے، اسرائیل خطے میں ایک ریاست ہے اور یہ ہم سب سمجھتے ہیں جب کہ دنیا بھی اس حقیقت سے آشنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دیگر ریاستوں کی طرح پیش آیا جائے۔

واضح رہے کی خلیجی ریاست عمان کا شمار پاکستان جیسے ان32ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے آج تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*