تازہ ترین
outline

جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی مشکلیں آسان ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ “جنگ“کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان جنہیں نیب نے 12 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور وہ تب سے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں تھے ان کی مشکلیں کسی حد تک آسان ہو گئی ہیں اور چوتھی بار دیئے گئے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو 1986ء میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدنے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے

میر شکیل الرحمان کو منگل کے دن پیش کیا گیا تو احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمٰن کو 12 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا

اب میر شکیل الرحمان ضمانت کے لیئے درخواست دائر کرسکیں گے کیونکہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ان کی طرف سے دائر درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ مناسب وقت پر اسی عدالت سے دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*