تازہ ترین
outline
scaarlett johnson 1

سوشل میڈیا کا کمال ،بالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے اپنی ہم شکل معمر خاتون کو اپنے پاس بلا لیا

لاہور(نیوزڈیسک) باالعموم لوگ معروف شخصیات سے مشابہت کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن یہ مشابہت اس قدر نہیں ہوتی کہ کسی کی توجہ حاصل کر پائے لیکن ایک معمر خاتون بالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن کی اس قدر ہم شکل ہیں کہ انہوں نے اس خاتون سے ملنے اور ایک ساتھ ڈرنک کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے-scaarlett johnson 2
سوشل میڈیا پر ڈینیور نامی ایک نوجوان نے اپنے دادی کی تصویر اس جملے کے ساتھ شیئر کی کہ میری دادی جب لڑکی تھیں تو وہ ہو بہو اسکارلٹ جانسن جیسی دکھائی دیتی تھیں-
یہ تصویر جو 1967میں اکلوہاما میں لی گئی تھی ،سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اسے اب تک تیس لاکھ افراد نے شیئر کیا ہے-یہاں تک کہ یہ تصویر اسکارلٹ جانسن تک بھی جا پہنچی-
اسکارلٹ جانسن نے اس تصویر سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام میں اس معمر خاتون سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اپنی نئی فلم کے پریمیئر میں آنے کی دعوت دی۔1967 میں جب یہ تصویر بنائی گئی ،چونکہ اس وقت وہ خاتون خمار میں تھیں اس لیئے اسکارلٹ جانسن نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس خاتون کے ساتھ بیٹھ کر ڈرنک کرنا چاہیں گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*