outline

بیٹی سے والد کے بارے یہ پوچھا جانا غیر مناسب ہے

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایک خبر رساں نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے این بی سی نیوز کے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا وہ ان خواتین پر یقین کرتی ہیں جنہوں نے ان کے والد پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں؟

Related image

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ ایک بیٹی سے اپنے والد کے بارے میں یہ سوال پوچھا جانا غیر مناسب ہے۔

Image result for trump with daughter

ایوانکا نے مزید کہا کہ میں اپنے والد پر یقین رکھتی ہوں، میں اپنے والد کو جانتی ہوں، میرے خیال میں بطور ایک بیٹی یہ میرا حق ہے کہ میں اپنے والد پر یقین کروں۔

واضح رہے کہ درجنوں خواتین ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کے الزمات عائد کر چکی ہیں۔ امریکی صدر خود بھی ایسے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

Women's March in Helsinki Finnland (picture-alliance/dpa/J. Nukari)

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*