تازہ ترین
outline

پاکستان نےجنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی،سیریز برابر،آخری میچ فیصلہ کن ہوگا

پاکستان نےجوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے اور اب آخری میچ فیصلہ کن ہوگا

چوتھے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 41 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 31.3 اوورز میں باآسانی حاصل کرکے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

میزبان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے کیا-جنوبی افریقہ کا آغاز مایوس کن ثابت ہوا -اور پاکستان کو پہلی کامیابی تب ملی جب شاہین آفریدی نے کوئنٹن ڈی کاک کو ایل بی ڈبلیو کر دیا

پاکستان کو دوسری کامیابی تب ملی جب 18 رنز کے مجموعی سکور پر ریزا ہینڈرک شاہین آفریدی کی ہی گیند پر دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے

دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی زبردست شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا اور 101 رنز کی اہم شراکت قائم کی

اس کے بعد جنوبی افریقہ کا کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور چھ بلے باز تو ڈبل فیگر ہی کراس نہ کرس کے

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا پراعتماد انداز میں آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 70 رنز کی شراکت قائم کی تو فخر 44 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بن گئے۔

اوپنر امام الحق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کر کے 91 گیندوں میں 71 رنز بنائے جس کے بعد یہ جنوبی افریقہ کے بولر پھیلکوایو کی گیند پر ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اِن کے ساتھ آخر تک کھڑے رہے بابر اعظم جنھوں نے 53 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد آخری گیند پر چوکا مار کر محمد رضوان نے پاکستان کو میچ جتوا دیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد پر پابندی عائد ہونے کے باعث شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت کی –

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*