تازہ ترین
outline

شیخ رشید کے رویئےسے دلبرداشتہ ریلوے افسر کون ہیں ؟

پاکستان ریلوے کے چیف کمرشل منیجر محمد حنیف گل جنہوں نے وفاقی وزیر ریلوے کے نامناسب رویئے سے دلبرداشتہ ہو کر دو سال کے لیئے چھٹی کی درخواست دی ہے ،ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نہ صرف عمران خان کے فین ہیں بلکہ پاکستان ریلوے کے نہایت قابل سول سرونٹ ہیں

محمد حنیف گل میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور برمنگھم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے اور ان کا شمار پاکستان ریلوے کے انتہائی قابل ترین افسران میں ہوتا ہے

ریحام خان نے ان کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ڈاکومنٹری بنانے کے لیئے ان سے ملنے کا اتفاق ہوا تو معلوم ہوا کہ محمد حنیف گل پاکستان ریلوے کا چلتا پھرتا انسائیکلو پیڈیا ہیں

محمد حنیف گل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بہت بڑے فین ہیں ،عمران خان کے وزیراعظم بننے پر پوسٹ کی کہ ہم عمران خان کی ٹیم ہیں اور انہیں کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان حکومت کی کفایت شعاری مہم کی بھی پرجوش انداز میں تعریف اور حمایت کی

تاہم اس پسندیدگی سے قطع نظر محمد حنیف گل ایک ایماندار اور پروفیشنل سول سرونٹ ہیں ،جب چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابقہ وفاقی وزیر ریلوے کے بارے میں نازیبا ریمارکس دیئے تو انگریزی میں ایک پوسٹ کی جس میں مشورہ دیا گیا تھا کہ چیف جسٹس کسی بھی بین الاقوامی شہرت کی حامل ایچ آر فرم سے ریلوے اور عدلیہ کے “کے پی آئیز“ فریم کروا کر پچھلے چند سالوں میں دونوں اداروں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لے کر دیکھ لیں

آخر ایسی کیا بات ہوئی کہ حنیف گل جیسا سول سرونٹ دلبرداشتہ ہو گیا ؟ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے سابقہ دور پر تنقید کی تو حنیف گل نے کہا کہ اچھے کام کی تعریف کرنا چاہئے ،خواجہ سعد رفیق کے دور میں ریلوے میں بہت بہتری آئی ۔جس پر شیخ رشید نے کہا “شٹ اپ“ بعض حاضرین کے مطابق حنیف گل نے کہا “یو شٹ آپ“ اور یہی بدمزگی ان کی طرف سے چھٹی لینے کی وجہ بن گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*