تازہ ترین
outline
Michael McCormack australia

آسٹریلیا میں ایک کالم نگار نائب وزیر اعظم بن گیا

سڈنی (آئوٹ لائن ڈیسک) دنیا بھر کے صحافیوں کے لیئے یہ بات شاید خوشی کو باعث ہو کہ آسٹریلیا میں ایک کالم نگار اور صحافی کو نائب وزیر اعظم بن دیا گیا ہے

نومنتخب ڈپٹی پرائم منسٹر مائیکل میک کارمک ایک اخبار کے ایڈیٹر بھی رہے ہیں اور بطور کالم نگار بھی شہرت رکھتے ہیں -1993 میں شائع ہونے والے ان کے ایک کالم نے تب تنازع کھڑا کر دیا تھا جب انہوں نے ہم جنس پرستی کو گھنائونا فعل قرار دیدیا

پارلیمنٹ میں رائے شماری کے دوران ان کے مقابلے میں ایک اور امیدوار جارج کریسٹینسن بھی میدان میں موجود تھے مگر ارکان پاپرلیمنٹ نے انہیں ترجیح دی

آسٹریلیا کے سابق ڈپٹی پرائم منسٹر بارنبے جوسی نے اپنی سابق اسٹافر کے ساتھ جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جمعہ کو استفعیٰ دیدیا تھا اور یوں کئی دن سے جاری سیاسی بحران ختم ہونے کے بعد نئے ڈپٹی پرائم منسٹر کا انتخاب کیا گیا

نومنتخب ڈپٹی پرائم منسٹر 2010 میں پہلی مرتبہ سائوتھ ویلز سے رُکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور اس سے قبل وہ شعبہ صحافت سے منسلک رہے ہیں اور ان کا شمار ہم جنس پرستی کے مخالفین میں ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*