تازہ ترین
outline

آسٹریلیا کو عبرتناک شکست ،شاہینوں نے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوینٹی میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا کو چاروں شانے چت کر دیا ہے اور شاندار بائولنگ کی بدولت با آسانی 66 رنز سے شکست دیدی ہے

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز کے ہدف دیا

آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آغاز سے ہی دباؤ کا شکار رہی اور پہلے ہی اوور میں عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد فہم اشرف نے چوتھے اوور میں 2 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کیا جب کہ پانچویں اوور میں 22 کے مجوعی اسکور پر عماد وسیم نے الیکس کیری کو کیچ آؤٹ کرکے آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 32 کے مجوعی رنز پر فخرزمان اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور اسٹین لیک کی گیند پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم کے درمیان 73 رنز کی پارٹنر شب ہوئی تاہم 105 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

105 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد 6 کھلاڑی صرف 28 رنز کا اضافہ کرسکے، حسین طلعت 9، آصف علی 2 اور شاداب خان ایک رنز جب کہ فہیم اشرف، کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

نویں وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور حسن علی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور حسن علی نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر اعظم کی 68 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو 156 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے اسٹین لیک اور ٹائی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

حالیہ دورے میں میزبان پاکستان نے آسٹریلیا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے شکست دی جس کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ 26 اکتوبر اور آخری ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ایک برقرار رہنے کیلئےآسٹریلیا سے ایک میچ لازمی جیتنا تھا اور پہلا میچ جیت کر پاکستان رینکنگ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*