outline
dehli rape capital

بھارت کا “ریپ کیپیٹل “دلی بھر خبروں میں ،ایک خاندان کی چارخواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی

دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی دارالحکومت دلی جسے خواتین کے ساتھ جبری زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث ملک کا “ریپ کیپیٹل“ کہا جاتا ہے ایک مرتبہ پھر ملکی اور غیر ملکی میڈیا ہیڈ لائنز میں ہے اور اس کی وجہ ایک ہی خاندان کی چار خواتین کے ساتھ ریپ کی گھنائونی واردات ہے-
انڈین خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق منگل کی رات کو ایک خاندان کی گاڑی کو چند افراد نے زبردستی روکا اور ان کے ساتھ لوٹ مار کی۔ مزاحمت  کرنے پر ان افراد نے خاندان کے سربراہ شکیل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ خاندان کی چار خواتین کا ریپ کیا۔
یہ واقعہ دلی سے متصل مغربی اتر پردیش کے علاقے زیور کے سبوتا گاؤں کے قریب پیش آیا۔
شکیل کے بہنوئی شفیق نے پولیس میں قتل، گینگ ریپ اور راہ زنی کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
خبروں کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ملنے پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
پی ٹی آئی نے سینئر پولیس افسر لو کمار کے حوالے سے کہا ہے کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شکیل کا تعلق زیور سے تھا۔
اطلاعات کے مطابق اس خاندان کے ایک رشتہ دار بلند شہر کے ایک ہسپتال میں داخل تھے۔ طبیعت بگڑنے پر یہ لوگ منگل کی رات تقریباً دو بجے گاڑی میں زیور سے بلند شہر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
جب یہ لوگ سبوتا گاؤں کے قریب پہنچے تو تقریباً چھ افراد نے ان کی گاڑی کے ٹائر پر گولی مار کر گاڑی کو روک لیا۔
پولیس افسر کمار نے بتایا کہ جیسے ہی گاڑی رکی ان مسلح افراد نے پورے خاندان کو یرغمال بنا لیا۔
ان افراد نے پہلے لوٹ مار کی اور خاندان کےمزاحمت  کرنے پر خاندان کے سربراہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*