تازہ ترین
outline

عمران خان سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ،بیجنگ میونسپلٹی کی ڈپٹی سیکریٹری نے استقبال کیا

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیچیانگ سے ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پہلی بار چین کے سرکاری دورے پر گئے ہیں اور جب وہ بیجنگ پہنچنے تو میونسپلٹی کی ڈپٹی سیکریٹری مس لی لی فنگ نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر اور پاکستانی سفیر مسعود خالد بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے

وزیر اعظم چینی صدر کی دعوت پر دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں بھی شرکت کریں گے جبکہ 26 اپریل کو فورم میں کلیدی خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم 28 اپریل کو پاکستان بزنس اینڈ سرمایہ کاری فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*