تازہ ترین
outline
us man

بیوی سے جان چھڑانے کے لیئے بنک لوٹا

کنساس(نیوزڈیسک) امریکی ریاست کنساس کے شہری لارنس ریپل جن کو بنک ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بیوی سے جان چھڑانے کے لیئے ڈاکہ ڈالا-
لارنس ریپل نے کنساس سٹی بینک میں گذشتہ ستمبر میں ڈاکہ ڈالا تھا اور واردات سےپہلے اس نے ایسے بنک کا انتخاب کیا جہاں سے پولیس اسٹیشن قریب ہو۔وہ کیش کائونٹر پر گیا اور ایک نوٹ پر لکھ کر دیا کہ میرے پاس بندوق ہے چپکے سے پیسے دیدو-
کیشئر نے اسے تین ہزار ڈالر دیدئے لیکن وہ فرار ہونے کے بجائے لابی میں بیٹھ کر پولیس کا انتظار کرنے لگا-
لارنس ریپل نے پولیس اہلکاروں کو بتایا تھا کہ وہ گھر میں رہنے کے برعکس جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔
الزام ثابت ہونے پر لارنس ریپل کو 20 سال تک سزا ہو سکتی ہے-
ان کی اہلیہ عدالت میں موجود تھیں لیکن انھوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔مگر پولیس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایک دن پہلے اس کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے بیوی سے کہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ رہنے کے بجائے جیل میں رہنے کو ترجیح دے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*