تازہ ترین
outline

امن پسند لوگ ہیں،پاک بھارت تنازع کی صورت میں کسی ملک کا ساتھ نہیں دینگے،مہاتیر محمد کا دوٹوک موقف

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے واضح کیا ہے کہ ملائیشا امن پسند ملک ہے اس لیئے پاک بھارت جنگ کی صورت میں کسی ملک کا ساتھ نہیں دیں گے

پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر نورخان ملٹری ایئر بیس سے وطن واپس روانہ ہوتے وقت کی گئی گفتگو کے دوران مہاتیر محمد نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کو ہر حال میں روکنا ہو گا اور پاکستان اور بھارت کو دہشت گردانہ کارروائیوں کو ختم کرنا ہو گا کیونکہ دہشت گرد صرف بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے گا لیکن ہم دونوں ملکوں میں سے کسی کا بھی تنازع میں ساتھ نہیں دیں گے

مہاتیر محمد نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کو سمجھتے ہیں لیکن دونوں ملکوں میں سے کسی کا بھی ساتھ دینا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک ہر چیز کے لیے ترقی یافتہ ملکوں پر حد سے زیادہ انحصار کرتے ہیں اور ان کی اپنی صلاحیت انتہائی محدود ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ مغربی ملکوں کے غلط اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے سے ڈرتے ہیں اور یہ وہی کرتے ہیں، جو مغربی ممالک ان سے کہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*