تازہ ترین
outline

فواد چوہدری وفاقی کابینہ میں رہیں گے یا نہیں ؟فیصلہ پیر کو وزیراعظم سے ملاقات میں ہوگا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور فواد چوہدری نے بذات خود ان اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے

فواد چوہدری نے اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک انہوں نے نہ تو استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی وزیراعظم ان سے استعفیٰ مانگا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزارت محض گاڑی پر جھنڈا لگانے کے لیئے نہیں لی جاتی ،ان کے کچھ تحفظات ہیں جن سے وہ وزیراعظم کو آگاہ کریں گے وزیراعظم سے ان کا تعلق محض سیاسی نہیں ہے جیسا وہ کہیں گے ویسا کر لیں گے

انہوں نے کہا کہ میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں لیکن کل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اور جو وزیراعظم کا حکم ہوگا وہی کروں گا کیوں کہ ان سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ ’نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آپ کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کوموصول ہوچکا ہے‘؟ جس کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا اور ابھی تک میں نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھائی کی شادی میں مصروف ہوں جس کے باعث وزیراعظم عمران خان سے رابطہ نہیں ہوسکا، میرے کچھ تحفظات ہیں اور وزارت صرف جھنڈا لگانے کیلئے نہیں لی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں اختیارات کے معاملے پر فاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نعیم الحق کے درمیان اختلافات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*