outline

بار بی ڈول کترینہ کیف کی جارحانہ بلے بازی ،چھکوں اور چوکوں کی برسات

بالی وڈ میں باربی ڈول اور چکنی چمبیلی سمیت کئی ناموں سے مشہور سپر اسٹار کترینہ کیف کو ان کے مداح بہترین اداکاری اور بالی وڈ کے آئٹم سانگز کی وجہ سے تو جانتے ہی ہیں مگر اب معلوم ہوا ہے کہ کترینہ کیف ایک بہترین بلے باز بھی ہیں

کترینہ کیف گزشتہ کئی ماہ سے اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور گزشتہ روز جب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تو سب کا خیال تھا کہ یہ فلم کا ہی کوئی سین ہوگا مگر نہیں جناب وہ فلم میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھارہی تھیں بلکہ سچ مچ کسی ماہر بلے باز کی طرح آگے بڑھ بڑھ کر شاٹ کھیل رہی تھیں

کترینہ کیف نے جہاں اس ویڈیو میں یہ بتایا کہ فلم “بھارت“ کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کےبعد پیک اپ ہو چکا ہے اور وہ اسی خوشی میں کرکٹ کھیل رہی ہیں وہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ انوشکا شرما کو بھی پیغام دیا

انہوں نے انوشکا شرما سے پوچھا کہ وہ کیسا کھیلتی ہیں اور پھر خود ہی بتا بھی دیا کہ تھوڑی بہت بہتری کی گنجائش موجود ہے مگر مجموعی طور پر وہ ایک اچھی آل رائونڈرہیں-انوشکا شرما سے رائے شاید اس لیئے مانگی گئی کہ انہوں نے کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی ہے اس لیئے وہ ماہرانہ رائے دے سکتی ہیں

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف کسی ماہر بلے باز کی طرح آگے نکل کر جارحانہ بیٹنگ کر رہی ہیں ان کی یہ ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی کہ ایک ہی دن میں 3,428,718 لوگ دیکھ چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*