تازہ ترین
outline

“ابے کالے تیری ماں یہاں کہاں بیٹھی ہوئی ہے“سرفراز یہ جملہ کہہ کر مشکل میں پھنس گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں یقینی ہار کو سامنے دیکھ کر اس قدر مشتعل ہوئے کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کو ایک ایسی بات کہہ دی جس پر انہیں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےمابین کھیلے جا رہے دوسرے میچ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو سے کہتے ہیں“ابےکالے! تیری ماں یہاں کہاں بیٹھی ہے“

یہ جملہ سن کر جنوبی افریقہ کے کمنٹیٹر مائیک نے رمیز راجہ سے پوچھا کہ سرفراز کیا کہہ رہا ہے تو رمیز راجہ نے یہ کہتے ہوئے بات ٹال دی کہ یہ ایک طویل جملہ تھا جس کا ترجمہ کرنا مشکل ہے پھر رمیز راجہ نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کہنا چاہتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کا بلے باز کافی خوش قسمت ہے

شاید سرفراز احمد نے یہ جملہ ازراہ تفنن کہا ہو مگر عالمی قوانین کی رو سے ایسی بات نسل پرستانہ تعصب سمجھی جاتی ہے اور اگر آئی سی سی نے اس جملے کو ترجمہ کروا لیا تو سرفراز احمد کو سزا ہو سکتی ہے

اس قبل بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کا تب آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اس نے سفید فام کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے بارے میں نسل پرستانہ بات کہی اس لیئے کرکٹ شائقین جہاں غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں وہاں ان خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ سرفراز کے کھیلنے پر پابندی لگ سکتی ہے

ایک شخص نے تو ٹوئٹر پر یہ بھی کہا کہ اگر جنوبی افریقہ کا وہ سیاہ فام کھلاڑی بھی آگے سے کہہ دیتا “اے او تھتھے “تو کیا عزت رہ جاتی -تھتھا ہکلا کر یا توتلی زبان میں بات کرنے والے کو کہا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*