تازہ ترین
outline

شعیب اور ثانیہ نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کئی ہفتے انتظار کروانے کے بعد بالآخر اپنے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کر دی ہے

شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں رواں سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ‘اذہان مرزا ملک’ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ثانیہ مرزا اسے کے قبل بھی اپنے بیٹے کی جھلک سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو دکھا چکی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کسی تصویر میں اسٹار جوڑی کے اسٹار بیٹے کی واضح تصویر سامنے آئی ہے۔

شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی تصویر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ‘تیز ترین لین میں زندگی جینا بھی ایک تفریح ہو سکتی ہے! اب دنیا کو ہیلو کہنے کا وقت ہوا چاہتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*