outline

مجھے بھی وزیراعظم بنائو

ان دنوں وزیراعظم بننے کی حسرتوں کا یہ عالم ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلیوایریا میں ایک شخص وزیراعظم بنانے کا مطالبہ لے کر موبائل سگنل کے ٹاور پر چڑھ گیا اور کہنے لگا کہ تب تک نہیں اتروں گا جب تک وزیراعظم نہیں بنا دیا جاتا

ہفتہ کی صبح اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص ہاتھ میں قومی پرچم اٹھائے موبائل سگنل کے ٹاور پر جا چڑھا اور اس نے خود کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا

کریدنے پر معلوم ہوا کہ اس شخص کا تعلق سرگودھا سے ہے اور اس کا مؤقف ہےکہ اسے وزیراعظم بنایا جائے، وہ پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک کرے گا اور 6 ماہ میں ملک کا قرضہ اتار دے گا۔

اس کے علاوہ مذکورہ شخص نے یہ بھی مطالبہ کیا ہےکہ وہ وزیراعظم عمران خان اور ڈی پی او سرگودھا کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرے گا اور بات کرانے تک نیچے بھی نہیں اترے گا۔

ریسکیو حکام کی جانب اس شخص کو لفٹر کے ذریعے اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اور ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر اس شخص کو موبائل ٹاور سے نیچے اتارا جس کےبعد پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*