outline

نیوزی لینڈ کے میڈیا کا بھی سانحہ کرائسٹ چرچ شہدا کو خراج عقیدت،اخبار نے صفحہ اول خالی چھوڑ دیا

نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشتگردانہ حملے کے ایک ہفتے بعد پہلے جمعہ کے موقع پر جہاں حکومت نے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیا وہاں نیوزی لینڈ کے میڈیا نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

نیوزی لینڈ کے کثیر الاشاعت اخبار ڈیلی “دا پریس“ نے جمعہ کی اشاعت میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ایک منفرد انداز اختیار کیا اور اخبار کا صفحہ اول خالی چھوڑ دیا

ڈیلی “دا پریس “ کے پہلے صفحہ پر جلی حروف میں ایک ہی لفظ لکھا گیا ہے“سلام“ اور اس کے نیچے سانحہ کرائسٹ چرچ میں لقمہ اجل بننے والے افراد کے نام دیئے گئے ہیں

اس سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ میں پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی کا مرحلہ آیا تو پورے ملک میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ،ملک بھر کے ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر اذان نشر کی گئی ،وزیراعظم جیسنڈا خود مسجد النور پہنچیں اور دہشتگردی میں مارے جانے والے افراد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

کرائسٹ چرچ میں نماز جمعہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور وزیراعظم جیسنڈا بھی شریک ہوئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*