تازہ ترین
outline

پشاور زلمی کی کراچی کنگز کو تاریخی شکست ،ہارنے والی ٹیم پوری اننگز میں ایک چھکا بھی نہ لگا سکی

پاکستان پریمئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ایسی تاریخی شکست دی ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم پوری اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکی

شارجہ میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی ہے

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے

پشاور زلمی کی طرف سے بھی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں نہ ہوا ، اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا لیکن کامران اکمل دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

ایک موقع پر پشاور کے 4 کھلاڑی 48 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن پھر امام الحق اور ڈاؤسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 76 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

ڈاؤسن 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ امام الحق نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ڈیرن سیمی نے اننگز کے آخری اوورز میں 10 گیندوں پر برق رفتار 24 رنز اسکور کر کے ٹیم کا اسکور 153 تک پہنچایا۔

کراچی کی جانب سے سکندر رضا اور عثمان شنواری نے دو دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر اور عامر یامین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کپتان ڈیرن سیمی نے اننگز کے آخری اوورز میں 10 گیندوں پر برق رفتار 24 رنز اسکور کر کے ٹیم کا اسکور 153 تک پہنچایا اور اس اسکور نے میچ جیتنے میں اہم کردار اداکیا

پشاور زلمی کے باؤلرز کی نپی تلی باولنگ کی بدولت ابتدائی اوورز میں ہی کراچی کنگز کو نقصان اٹھانا پڑا اور 50 کے مجموعی سکور پر نصف ٹیم پولین لوٹ چکی تھی۔

اور پھر کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی-کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اب تک تین تین میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز کو 2 میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جب کہ پشاور زلمی دو میچز میں فاتح رہی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*