تازہ ترین
outline
peshawar zalmi vs multan sultan

پی ایس ایل تھری کا پہلا ٹاکرا ،پشاور زلمی کا ملتان سلطان کو جیتنے کے لیئے 152 رنز کا ہدف

دبئی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پہلا ٹاکرا ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے درمیان ہو رہا ہے اور پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو جیتنے کے لیئے 152 رنز کا ہدف دیا ہے

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پشاور زلمی نے بلے بازی کا آغاز کیا تو ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر محمد عرفان اور سہیل تنویر نے پشاور کے کھلاڑیوں کو ابتداء ہی سے مشکل میں ڈالے رکھا۔

پشاور کی ٹیم کو پہلا نقصان صرف چار رنز کے مجوعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب دوسرے اوور میں محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔پشاور کی دوسری وکٹ تیسرے اوور کی تیسری گیند پر گری جب تمیم اقبال 11 رنز بناکر فاسٹ بولر محمد عرفان کا شکار بنے، اس وقت پشاور کا مجموعی اسکور صرف 22 رنز تھا۔

پشاور کو تیسرا نقصان 57 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب ڈوئن اسمتھ 24 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔زلمی کی چوتھی وکٹ 101 کے مجموعی اسکور پر گری جب حارث سہیل 14 رنز بناکر ہارڈس ولجوئین کی گیند پر سہیل تنویر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

زلمی کی پانچویں وکٹ 132 کے مجموعی اسکور پر گری اور مزاحمت کرنے والے محمد حفیظ کو جنید خان نے 59 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔حفیظ 59 رنز بناکر نمایاں رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*