تازہ ترین
outline

کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی صدر نوازشریف رہبر ہونگے ،اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ آئوٹ لائن ) سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیئے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پنجاب ہائوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اس فیصلے کے بعد پیش آنے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

باوثوق ذرائع کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں نوازشریف نے صرف دس منٹ بات کی اور باقی وقت وہ خاموشی سے پارٹی کے عہدیداروں کی گفتگو سنتے رہے ،میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا نیا صدر بنایا جا رہا ہے لیکن اجلاس کے اندر کہ کہانی اس سے قدرے مختلف ہے

اجلاس کے دوران کسی ایک عہدیدار نے بھی شہباز شریف کا نام تجویز نہیں کیا بلکہ یہ کہا گیا پارٹی کو متحد رکھنے کے لیئے کلثوم نواز کو ہی پارٹی کا صدر بنایا جائے جبکہ نوازشریف بطور رہبر پارٹی کی قیادت کریں

بیگم کلثوم نواز کیسنر جیسے مہلک مرض کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں اور فی الحال لندن میں زیر علاج ہیں -وہ غیر موجودگی میں این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار تھیں اور یہ سیٹ انہو ں نے واضح برتری سے جیت لی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*