تازہ ترین
outline

عمران خان نے مودی کو لو لیٹر لکھ دیا ،مذاکرات جلد شروع کرنے کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندری مودی کو جوابی خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے خط کے جواب میں اپنا خط لکھا جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات جلد شروع کرنے پر زور دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق خط میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بات چیت کا آغاز کریں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزرائے خارجہ مذاکرات کریں۔

یاد رہے کہ منصب سنبھالنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا خط لکھا تھا جس کے جواب میں عمران خان نے مبارکباد دینے پر اپنے جوابی خط میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا

وزیراعظم عمران خان کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بلاشبہ ناقابل تردید چینجلز کا شکار ہیں تاہم پاکستان دہشت گردی کے معاملے پر بھی یقینی طور پر بات کرنے کو تیار ہے۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت سرکریک اور سیاچن کے تنازعات کا حل تلاش کرنا ہوگا، پاکستان اور بھارت کو اپنے عوام اور آنے والی نسلوں کی بہتری اور امن کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس سے قبل بھارتی اخبار ‘ٹائمز آف انڈیا’ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات پر بھی زور دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق عمران خان نے خط بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بامعنی مذاکرات پر زور کے بعد بھیجا، نریندر مودی نے بامعنی مذاکرات کی بات عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد کی جانے والی تقریر کے جواب میں کہی تھی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی وکٹری تقریر میں کہا تھا کہ تعلقات معمول پر لانے کے لیے اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*