تازہ ترین
outline

پیپلز پارٹی دور کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے نئے پاکستان میں وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا

سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ جنہیں گزشتہ روز صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر مشیر خزانہ مقرر کیا تھا ،انہوں نے اسلام آباد کے پاک سیکریٹریٹ میں وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا ہے

عبدالحفیظ شیخ وزارت خزانہ کا انتظام سنبھالنے کے لیئے ہفتہ کی صبح کراچی سے اسلام آباد پہنچے -عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی دیکھیں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس کے علاوہ عبدالحفیظ شیخ آج وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کریں گے

دوسری جانب صدر مملکت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے اور وہ گزشتہ رات اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مشیر خزانہ کی حیثیت سے وزارت خزانہ کا چارج لینے والے عبدالحفیظ شیخ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی وزیر خزانہ رہے ہیں ،یہ وہ دور ہے جس کے بارے میں تحریک انصاف کی جانب سے یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ اس دور کی اقتصادی پالیسیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*