outline

مسلمانوں سے اظہار یکجہتی،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے جمعہ کو ریڈیو،ٹی وی پر اذان نشر کرنے کا حکم دیدیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا جنہوں نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کے بعد پہلے ہی اپنے قائدانہ اوصاف سے دنیا کو خیرہ کر دیا ہے ،اب نہوں نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ایک اور قابل تعریف حکم جاری کیا ہے

وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے حکم دیا ہے کہ اس جمعہ کو ملسمانوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر جمعہ نماز کی اذان ریڈیو اور ٹی وی پر نشر کی جائے

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کے کہنے پر جمعہ کو مرنے والوں کی یاد میں ملک بھر میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی

واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملوں کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں جب کہ حملے میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بال بال بچنے میں کامیاب رہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں دہشتگردی کی اندوہناک واردات کے بعد پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی-غیر معمولی طور پر اجلاس کے آغاز سے قبل قرآن پاک کی تلاوت کی گئی اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا نے اپنی تقریر کا آغاز اسلام علیکم سے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*