outline

امریکی میگزین میں نوربُخاری کے چرچے مگر کیوں ؟

اخبارات اور رسائل و جرائد میں چھوٹی موٹی غلطیاں تو ہو ہی جاتی ہیں مگر ایسی غلطی بہت سنگین تصور ہوتی ہے جس میں کسی معروف شخصیت کے نام کے ساتھ غلط تصویر چھاپ دی جائے

امریکہ کے ایک مشہور رسالے “ووگ“ میں بھی کچھ اس نوعیت کا بلنڈر ہوا ہے -امریکی فیشن میگزین کئی اہم شخصیات کی تصویریں اور پروفائل شائع کرتا ہے اور اس مرتبہ انہوں نے لبنانی نژاد ایک خاتون امریکی صحافی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ان کی تصویر کیساتھ تعارف شائع کرنا تھا

جب اس خاتون نے میگزین ہاتھ میں پکڑا تو وہ چکرا کر رہ گئیں کیونکہ اس میں شائع کی گئی تصویر تو ان کی ہی تھی مگرنام کی مشابہت کے باعث تعارف پاکستانی اداکارہ نور بخاری کا چھاپ دیا گیا

لبنانی نژاد امریکی صحافی نور تگوری جو سماجی ورکر بھی ہیں ،انہوں نے خود اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اس بات کا انکشاف کیا ہے

نور تگوری کیساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ پہلے بھی کئی بار وہ ایسے مغالطوں کا شکار ہو چکی ہیں اس سے قبل بھی امریکی ریاست اورلینڈو کے نائٹ کلب میں حملہ کرنے والے دہشتگرد کی بیوی کے ملتے جلتے نام کی وجہ سے نور تگوری کی تصاویر شائع کر دی گئی تھیں جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

بہر حال “ووگ“ میگزین نے اس سنگین نوعیت کی غلطی پر نہ صرف نور تگوری سے معافی مانگی ہے بلکہ پاکستانی اداکارہ نور بخاری سے بھی معذرت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*