تازہ ترین
outline
justice asif saeed khosa

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا مواخذہ،اسپیکرقومی اسمبلی نے ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں سپریم کورٹ کے جج کے منصب سے ہٹایا جائے-
اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر کیا جو جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ریمارکس کے خلاف دائر کیا گیا جس میں انہوں نے ایاز صادق کو نوازشریف کا وفادار قرار دیا تھا۔

سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی بینچ میں موجود جج میں سے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوازشریف کا وفادار قرار دیا جو حقائق کے منافی ہے جب کہ اسپیکر کے خلاف ریمارکس سے معزز جج کے ذاتی عناد یا جانبداری جھلکتی ہے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہےکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے میں لکھا کہ اسپیکر معاملے کی تحقیقات میں ناکام رہے، فیصلے میں لکھا گیا کہ اسپیکر نے معاملہ الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجا یہ ناکامی ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان نے منتخب کیا یہ فیصلہ ایوان کے 342 اراکین اور اسپیکر کے استحقاق کو مجروح کرتا ہے۔

تبصرے “ 1 ”

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*