تازہ ترین
outline

وفاقی وزرا کی نئی فہرست جاری،47 رکنی کابینہ میں 16 غیر منتخب نمائندے،پی ٹی آئی کے صرف 14وزیر

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کے بعد جو نئی فہرست جاری کی گئی ہے اس کے مطابق 47 رکنی وفاقی کابینہ میں 16 غیر منتخب نمائندے شامل ہیں جبکہ ،پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزرا کی تعداد صرف 14 ہے

کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کی گئی نئی فہرست میں حیرت انگیز طور پر اسد عمر عامر محمود کیانی کے نام موجود ہیں جنہیں فارغ کر دیا گیا تھا

جانے ایسا غلطی سے ہوا یا پھر فیصلہ ایک بار پھر تبدیل ہو گیا ہے کہ اس فہرست میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نام شامل نہیں ہے جبکہ ظفر اللہ مرزا کی وزیراعظم کے مشیر برائے صحت کی تعیناتی کا ذکر موجود ہے

اس فہرست سے یہ دلچسپ حقیقت بھی سامنے آتی ہے کہ منتخب وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے وزارتوں میں ہونے والی ردوبدل کے نتیجے میں 4 منتخب ارکان اسمبلی کی جگہ 3 ٹیکنوکریٹس نے سنبھال لی ہے

اس وقت وفاقی کابینہ میں وزراء کی تعداد 24 ہے،جس میں 5 وزیر مملکت، 13 معاونین خصوصی اور 5 مشیران بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ معاونین خصوصی میں سے صرف علی نواز اعوان رکن قومی اسمبلی جبکہ یار محمد رند رکن بلوچستان اسمبلی ہیں۔ دیگر غیر منتخب معاونین خصوصی میں شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، زلفی بخاری، شہزاد قاسم، عثمان ڈار، یوسف بیگ مرزا اور ندیم افضل چن شامل ہیں۔

ایک اور دلچسپ حقیقت یہ کہ وفاقی وزرا ،اور وزرائے مملکت میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزرا کی تعداد صرف 14 ہے جبکہ باقی وزرا کا تعلق دیگر جماعتوں سے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*