outline

اظہر علی کے مضحکہ خیز انداز میں رن آئوٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز اظہر علی مضحکہ خیز انداز میں آؤٹ ہوئے اور نہ صرف ان کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے بلکہ بھانت بھانت کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے

ٹیسٹ میچ میں 64 رنز بنانے والے اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر سلپ کی جانب شاٹ کھیلا اور بول تیزی سے باؤنڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور دونوں بلے ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کے لیے کریز کے درمیان کھڑے ہوگئے۔

امپائر نے نہ باؤنڈری کا اشارہ کیا اور نہ ہی فیلڈرز نے باؤنڈری ہوجانے پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن دونوں بلے باز پچ کے درمیان کھڑے ہوکر چوکے کا ‘جشن’ منانے لگے

اسی اثنا میں فیلڈر نے باؤنڈری سے بول اٹھا کر امپائر کے گلپس میں تمھائی اور وکٹ کیپر آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اظہر علی کو رن آؤٹ کیا، لیکن پھر بھی بیٹسمین کو رن آؤٹ ہونے کا یقین نہ آیا اور وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے۔

کمنٹیٹرز نے بھی اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ 66 ٹیسٹ اور 55 ایک روزہ میچز کھیلنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان تھوڑی دیر کے لیے اس بات سے لاعلم رہے کہ جب تک گیند باؤنڈری لائن سے نہ ٹکرائے اس وقت تک چوکا نہیں ہوتا، یہی نہیں اسد شفیق بھی ان کی رہنمائی کرنے سے قاصر دکھائی دیے۔

اظہر علی کے مضحکہ خیز طریقے سے آؤٹ ہونے پر کرکٹ شائقین سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کر رہے ہیں، فلوز نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ‘ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*