outline

پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار غریب آدمی نہیں کروڑ پتی ہیں ،الیکشن کمیشن کی دستاویزات

پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ غریب آدمی ہیں اور غریب عوام کے مسائل جانتے ہیں ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کروڑ پتی سردار ہیں

سردار عثمان بزدار جو ڈیرہ غازیخان کے حلقہ پی پی 286 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ،انہیں پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتایا تھا کہ وہ واحد ایم پی اے ہیں جن کے گھر میں بجلی نہیں ہے

Usman buzdar form 1

الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات فارم میں عثمان بزدار نے خود کو اڑھائی کروڑ روپے کی جائیداد کا مالک ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کے پاس 24 لاکھ روپےمالیت کے 3 ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں

دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور50ہزار روپے کا فرنیچر ہے جب کہ ان کے چار بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں

الیکشن کمیشن کا فراہم کی گئی تفصیل کے مطابق سردار عثمان بزدار تونسہ شریف میں 14 کینال کے گھر میں رہتے ہیں ،اسی شہر میں19 مرلے کا پلاٹ ان کے نام ہے ،163 کینال زرعی زمین ہے ،ڈیرہ غازیخان شہر میں تین بیش قیمت پلاٹ کے مالک ہیں ،ایک 4 کینال کا ہے ،دوسرا ایک کینال کا جبکہ تیسرا پلاٹ 10 مرلے کا ہے -اسی طرح ملتان کی گرین ویو سوسائٹی میں دو پلاٹ خرید رکھے ہیں ،ایک 36 مرلے کا جبکہ دوسرا8 مرلے کا ،تونسہ شریف میں ایک کینال کا گھر ان کی اہلیہ کے نام ہے جبکہ بیوی کے نام سے ہی ڈیرہ غازیخان کے پرفضا مقام فورٹ منرو میں 2 کینال کا فارم ہائوس ہے

سردار عثمان بزدار کے والد بزدار قبیلے کے سردار ہیں ،تین مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رُکن رہے ،خود عثمان بزدار پرویز مشرف کےدور میں تحصیل ناظم رہے اپنی گاڑی ہے لیکن یہ کیسے تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ ان کے گھر بجلی نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*