تازہ ترین
outline
azhar ali

چیمپیئنز ٹرافی فائنل،پاکستانی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری،بغیر نقصان کے 100رنز مکمل

لندن(اسپورٹس ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں پاکستانی بلے بازوں نے جارحانہ آغاز کے بعد بغیر کسی نقصان کے 100رنز مکمل کر لیئے ہیں – پاکستانی اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے سیمی فائنل کے بعد فائنل میں بھی ٹیم کو 100رنز سے زیادہ کا آغاز دیا ہے۔
سیمی فائنل کے برعکس فائنل میں اظہر علی نے تیز کھیلنے کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے انڈین کپتان نے آٹھویں اوور کے لیے بھمرا کی جگہ اپنے تجربہ کار سپنر روی چندرن ایشون کو گیند دی ہے تاہم ان کے پہلے اوور میں اظہر علی نے اننگز کا پہلا چھکا لگا دیا ہے اور یوں انھیں بھی اپنے پہلے اوور میں 10 رنز پڑے ہیں۔
پاکستانی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور یوں لگتا ہے جیسے وہ جیتنے کے لیئے ہی میدان میں اترے ہیں-
تادم تحریر دونوں اوپنرز کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نے18ویں اوور کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 100رنز بنائے ہیں

تبصرے “ 1 ”

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*