تازہ ترین
outline

اسد عمر کے بعد غلام سرور خان بھی فارغ ،وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع،افواہیں زوروں پر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی فراغت کے بعد وفاقی کابینہ میں مزید کئی تبدیلیاں متوقع ہیں جن کی طرف خود اسد عمر نے اشارہ دیا تھا اور اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و گیس غلام سرور خان سے بھی استفعیٰ لے لیا گیا ہے

الیکٹرانک میڈیا کے مطابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ جلد نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسد عمر نے یہ کہہ کر عہدہ چھوڑا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے خزانہ کے بجائے توانائی کا قلمدان لینے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن انہوں نے کابینہ کا حصہ بننے سے ہی معذرت کرلی

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے قلمدان سے استعفیٰ کے اعلان کے کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کابینہ میں ردوبدل کرنے جارہے ہیں، مجھ سے پہلی مرتبہ وزارت سے متعلق بات کل رات ہوئی ہے جبکہ کابینہ میں مزید تبدیلیاں آج رات یا کل تک ہوں گی۔

یہی وجہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر یقینی کی فضا ہے اور افواہوں کا سلسلہ گرم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*