تازہ ترین
outline

آنکھ مارنے والی بالی وُڈ ہیروئن کی نئی فلم سری دیوی سے متعلق ہے؟

آنکھ مارنے والی اداکارہ کے طور پر پہچانی جانے والی بالی وُڈ ہیروئن پریا پرکاش واریئر اپنی نئی فلم “سری دیوی بنگلو “ کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی ایک تنازعہ میں گھر گئی ہیں اور سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے انہیں لیگل نوٹس بھیج دیا ہے

پریا پرکاش کی فلم “سری دیوی بنگلو “ کا ٹیزر ریلیز ہوا تو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملا ،بعض شائقین نے اس بات پر تنقید کی کہ بالی وُڈ کوئین سری دیوی کی توہین کی گئی ہے تو بعض فلم بین اس بات پر خفا دکھائی دیئے کہ پریا پرکاش ابھی سے خود کو سری دیوی سمجھنے لگ پڑی ہیں

پریا پرکاش کی فلم “سری دیوی بنگلو “ کے ٹیزر کو تین دن میں تقریبا دس لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے لائکس سے زیادہ ڈس لائکس ملے ہیں – اس ویڈیو کو اب تک 11 ہزار لوگوں نے پسند کیا ہے جبکہ 28 ہزار لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے

ٹیزر سے بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ فلم سری دیوی کی زندگی پر مبنی ہے یا کم از کم ان سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے -اس فلم میں ایک نوجوان اداکارہ کو دکھایا گیا ہے جو بعد میں ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہے اور شراب پیتے ہوئے باتھ ٹب میں گر کر مر جاتی ہے

شدید تنقید کے بعد پریا پرکاش نے خاموشی کا سلسلہ ترک کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں محض ان کا نام سری دیوی ہے انہوں نے کہا کہ کون اس طرح کے تنازعات میں گھرنا چاہتا ہے

اس سوال پر کہ کیا یہ فلم سری دیوی کی زندگی سے متعلق ہے ؟پریا پرکاش نے کہا کہ تجسس رہنے دینا چاہئے اور یہ فیصلہ شائقین پر چھوڑ دینا چاہئے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*