تازہ ترین
outline

امیتابھ اور عامر ایشا امبانی کی شادی میں ویٹر کیوں بنے ؟

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی پر “ٹھگز آف ہندوستان“ کے ہیرو امیتابھ بچن اور عامر خان ویٹرز کے روپ میں دکھائی دیئے اور مہمانوں کی تواضع کرتے رہے

امیتابھ بچن اور عامر خان نے یہ سب کیوں کیا ؟ان دونوں مداحوں نے بیحد برا منایا اور اس حرکت پر دونوں کو کھری کھری سنا دیں

ٹوئٹر پر دل کی بھڑاس نکالنے والوں نے بھانت بھانت کے تبصرے کیئے -ایک شخص نے لکھا ،بڑا آدمی وہ ہے جس کے ہاں امیتابھ اور عامر خان کھانا تقسیم کریں-دوسرے نے کہا اگر امبانی کہتے تو سب برتن بھی صاف کر کے دیتے-

ایک اور شخص نے لکھا ،سمجھ نہیں آ رہا کہ امبانی کے گھر میں بیٹی کی شادی ہوئی ہے یا آئیفا ایوارڈز کی تقریب؟

بعض لوگ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ سوال کرتے بھی دکھائی دیئے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن نے آخر ایسا کیوں کیا ؟

اب امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشک بچن نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے-ابھیشک نے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا: ‘یہ ایک روایت ہے جسے سجن گوٹ کہا جتا ہے۔ دلھن کا خاندان دولھا کے خاندان کو کھانا کھلاتا ہے۔

لیکن لوگ اس وضاحت پر مطمئن نہیں ہوئے اور سوالات اٹھانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے-ٹوئٹر پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ‘امیتابھ کب سے امبانی خاندان کا حصہ بن گئے ہیں؟ واقعی روپیہ طاقت رکھتا ہے۔ اب یہ نہ کہنا کہ تم بھی امبانی خاندان کا حصہ ہو۔

بتایا جاتا ہے کہ سجن گوٹ راجستھان کے مارواڑی برادری کی ایک رسم ہے اگر مکیش امبانی مارواڑی ہوتے یا ان کا تعلق راجھستان سے ہوتا تو بھی یہ تاویل تسلیم کی جا سکتی تھی

اس رسم میں دلھن کے گھر والے دولھے اور باراتیوں کو بٹھا کر کھانا کھلاتے ہیں اور ان کی عزت خاطر کرتے ہیں۔روایت کے مطابق پہلے دولھا اور پھر باراتی کھانا کھاتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا امبانی ماوراڑی ہیں؟ جواب ہے، نہیں۔

ایشا کے دادا دھیربھائی امبانی گجرات کے علاقے جوناگڑھ کے چوواڑ گاؤں میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا تعلق گجراتی بنیا برادری سے ہے۔

البتہ ایشا کے سسرالیوں کا تعلق مارواڑیوں سے ہے،اب اگر امیتابھ کی ایشا کے سسرال والوں سے رشتہ داری نکل آئے تو کچھ کہ نہیں سکتے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*