تازہ ترین
outline

ڈالر کی پھر اونچی اُڈاری،ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 148 روپے تک پہنچ گیا

آئی ایم ایف سے بیل آئوٹ پیکج کے لیئے معاہدہ ہو جانے کے باوجود ملکی معیشت مستحکم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی اور روپے کی قدر بدتریج کم ہورہی ہےجس کے نتیجے میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو پہنچ گیا ہے

جمعرات کو ڈالر کے نرخوں میں چھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور “ڈان نیوز“ کے مطابق انٹربینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 141.50 روپے تھی، جو اب بڑھ کر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 148 روپے تک پہنچ چکی ہے

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر مزید بڑھنے کے امکانات ہیں جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں اتنے زیادہ اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت مکمل بند ہوگئی ہے

مارکیٹ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔

مگر سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کا آئی ایم ایف سے معاہدے کیساتھ کوئی تعلق نہیں

دوسری طرف ایک محتاط تخمینے کے مطابق جمعرات کے روز ڈالر کے نرخ بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 700 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

*